• news

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت اور طالبان کی ہدایت پر شمالی وزیرستان میں نقل مکانی شروع

میران شاہ (ثناء نیوز) حکیم اللہ محسود  کی ہلاکت اور طالبان کی جانب سے علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کے بعد شمالی وزیرستان سے بڑے پیمانے پر نقل مکانی شروع ہو گئی ہے۔ امریکی حملے میں حکیم محسود کی موت کے بعد شمالی وزیرستان میں صورتحال تبدیل ہوتی نظر آ رہی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے طالبان کمانڈر حافظ گل بہادر نے مقامی لوگوں کو علاقہ خالی کرنے اور پرامن علاقوں کی جانب نقل مکانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مقامی افراد  مختلف علاقوں سے نکل رہے ہیں۔ بیشتر خاندان بنوں اور ملک کے دیگر اضلاع  کی طرف روانہ ہو رہے ہیں۔ ٹرانسپورٹ کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے قبائلیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور کئی خاندان سڑکوں پر مدد کے منتظر ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن