• news

کراچی : سندھ حکومت کا ولی خان بابر قتل کیس کی سماعت شکار پور میں کرنے کا فیصلہ

کراچی : سندھ حکومت کا ولی خان بابر قتل کیس کی سماعت شکار پور میں کرنے کا فیصلہ

کراچی (ثناءنیوز) سندھ حکومت نے صحافی ولی خان بابر قتل کیس کا ٹرائل شکار پور میں کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ مقدمہ کے ملزمان اور گواہوں کو بھی شکار پور منتقل کیا جائیگا اور مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوگی۔ ولی بابر قتل کیس کی سماعت شکار پور منتقل کرنے کے لئے ایڈووکیٹ جنرل سندھ خالد جاوید خان نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس مقبول باقر کے پاس درخواست دائر کی تھی۔ سات روز کے اندر اندر کیس کا فیصلہ سامنے آ جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران وزارت داخلہ سندھ کیس کی شکارپور منتقلی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دے گا۔
ولی خان بابر کیس

ای پیپر-دی نیشن