• news

طلبی کے باوجود عدم حاضری نیب بلوچستان نے سبی کے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر کو گرفتار کر لیا

طلبی کے باوجود عدم حاضری نیب بلوچستان نے سبی کے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر کو گرفتار کر لیا

کوئٹہ (آئی این پی) نیب بلوچستان نے سبی کے اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر شیر زمان جمالی کو بار بار نیب دفتر طلبی کے باوجود حاضر نہ ہونے پر گرفتار کر لیا گیا، نیب قوانین کے تحت ایوارڈ کی عدم فراہمی پر 5سے 10 سال تک کی سزا ہوتی ہے۔، نیب حکام کے مطابق، شیر زمان جمالی کو نیب حکام نے بدعنوانی کے الزام میں متعدد بار نیب دفتر ریکارڈ سمیت طلب کیا تاہم شیر زمان نہ تو خود نیب دفتر میں پیش ہوئے اور نہ ہی ٹیکسیشن کا ریکارڈ فراہم کیا جس پر نیب بلوچستان نے ان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار

ای پیپر-دی نیشن