• news

اساتذہ کی حاضری غیر متعلقہ افراد سے چیک کرانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے: یونائیٹڈ ٹیچرز اینڈ ایمپلائز یونین

لاہور (پ ر) دی لاہور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ یونائیٹڈ ٹیچرز اینڈ ایمپلائز یونین کا اجلاس سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول انجن شیڈ میں ہوا۔ جس میں یونین کے صدر محمد اشفاق نسیم، افضال محمود، عثمان عبداللہ، زاہد رزاق، سیف اللہ، سعیدہ جان عالم، روبینہ، صاحبزادی شاہین، محمد علی انجم، سجاد گل سمیت یونین کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ اساتذہ کی حاضری غیرمتعلقہ افراد سے چیک کروانا15 منٹ لیٹ پر اساتذہ کو غیر حاضر لکھنا اور بیماری کی شکل میں رخصت نہ دینا وغیرہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن