ڈی ای او صحت آفس کے ملازمین کی نرسوں کیساتھ چھیڑخانی پر ڈی جی نرسنگ نے ای ڈی او کو فون پر جھاڑ پلا دی
لاہور(نیوزرپورٹر)محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی سے بچائو کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لئے شاہدرہ کے علاقے میں بھیجی جانے والی نرسوں کے ساتھ ای ڈی او صحت کے آفس کے ملازمین کی چھیڑ خانی اور نرسوں کے کپٹروں پر پان کی پچکاریاں پھینکنے پر نرسوں نے فلیڈ میں کام بند کرنے کی دھمکی دے دی ۔شکایت پر ڈی جی نرسنگ نے ای ڈی او صحت ڈاکٹر ذوالفقار کو فون کرکے جھاڑ پلا دی جس کے بعد ای ڈی کے حکم پر ڈی ایچ او نے پہنچ کر معاملہ کو رفع دفع کروادیا۔