بلدیاتی الیکشن: سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل ہو گا، الیکشن کمشنر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) قائم مقامی چیف الیکشن کمشنر جسٹس تصدق جیلانی نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد ہو گا۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق مشکلات سپریم کورٹ کے سامنے رکھ دیں، سپریم کورٹ ہی سب سے بڑی عدالت ہے۔ دریں اثناءالیکشن کمشن نے پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اہم اجلاس (آج) بدھ کو طلب کر لیا۔ اجلاس میں عدالتی فیلصہ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں چاروں ممبران و سیکرٹری الیکشن کمشن، چیئرمین نادرا اور صوبائی حکومتوں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔