اپوزیشن کے مطالبات‘ نثار نے گیند چیئرمین سینٹ کی کورٹ میں پھینک دی
منگل کو قومی اسمبلی میں پرائیویٹ ممبرز ڈے تھا جبکہ سینیٹ کے اجلاس میں اپوزیشن کے بائیکاٹ کی وجہ سے صرف وقفہ سوالات ہی ہوا۔ سینیٹ میں اپوزیشن کا بائیکاٹ پانچویں روز بھی جاری رہا ۔ قبل ازیں اپوزیشن ان سے معافی مانگنے اور سوال واپس لینے کا مطالبہ کر رہی تھی۔ اب اس نے پسپائی اختیار کر لی ہے اور اس بات پر اصرار کر رہی ہے وفاقی وزیر داخلہ اپنے وہ الفاظ ہی دہرا دیں جو انہوں نے 28 اکتوبر2013ء کو سینیٹ کے اجلاس میں کہے ہیں لیکن چوہدری نثار نے چیئرمین سینیٹ کے نام ایک خط میں انہیں اس معاملہ میں جج کے طور پر تسلیم کرکے اعلیٰ پارلیمانی روایت قائم کی۔ اس انہوں نے گیند چیئرمین سینیٹ کی کورٹ میں پھینک دی۔
وفاقی وزیر داخلہ خاصی دیر تک ایوان میں موجود رہے وہ اپوزیشن کے ارکان کی تقاریر کے نوٹس لیتے رہے وہ آج تحریک پر بحث کو سمیٹیں گے۔ وہ منگل کو حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کی جماعتوں سے متفقہ قرارداد لانے پر مشاورت کر رہے ہیں۔