مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ کا محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ
سرینگر (اے پی پی) کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر میں محرم الحرام کے عزاداری کے جلوسوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کٹھ پتلی انتظامیہ نے اعلیٰ سطح کے ایک اجلاس میں محرم الحرام کے سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی۔