نیوکلیئر پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے پاکستان کی اقوام متحدہ کو یقین دہانی
اقوام متحدہ (نمائندہ خصوصی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب مسعود خان نے جنرل اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان اپنے نیوکلیئر پروگرام کے تحفظ کو سب سے زیادہ ترجیح دیئے ہوئے ہے۔ ویانا سے تعلق رکھنے والے نیوکلیئر واچ ڈاک آئی اے ای اے کی رپورٹ پر تبطرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان گزشتہ 40 سال سے ہر حوالے سے ایک محفوظ ترین سول نیوکلیئر پروگرام کو چلا رہا ہے۔ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان آئی اے ای اے کے ساتھ ملکر نیوکلیئر پروگرام کو محفوظ رکھنے پر کام کر رہا ہے اور اسکے تعاون سے ایک ایکشن پلان پر بھی عمل پیرا ہے۔