• news

مغرب کیساتھ موجودہ مذاکرات سے متعلق زیادہ مطمن نہیں ہیں: ایرانی صدر

تہران (آن لائن) ایران کے صدر حسن روحانی چھ بڑی طاقتوں کے ساتھ اپنے ملک کے جوہری تنازعے پر ہونے والے مذاکرات کے بارے میں کوئی زیادہ پْرامید نہیں ہیں۔ ایران کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایرنا نے صدر حسن روحانی کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ حکومت اہل مغرب کے ساتھ موجودہ مذاکرات کے بارے میں کوئی زیادہ پْرامید نہیں ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمیں مسائل کو حل کرنے کی کوئی امید نہیں رکھنی چاہئے۔ وہ ایران پر عائد کردہ بین الاقوامی پابندیوں کا حوالہ دے رہے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن