• news

شمالی کوریا امریکہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بین البراعظمی میزائل بنا رہا ہے: امریکی تھنک ٹینک کا دعویٰ

سیئول (اے پی پی) امریکی تھنک ٹینک نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا جوہری ہتھیار لے کر امریکہ کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھنے والے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل بنا رہا ہے۔ یہ بات امریکہ کی جان پاپکنز یونیورسٹی کے یو ایس کوریا انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ میں کہی گئی۔ رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا میں حال ہی میں منعقدہ ایک فوجی پریڈ کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کی نمائش کی گئی جن کے بارے میں پہلے امریکی حکام کا خیال تھا کہ یہ محض میزائلوں کے نمونے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن