• news

وسطی شام میں کار بم دھماکہ ،تین بچوں سمیت 6افراد ہلاک، 37زخمی ہوگئے

دمشق (این این آئی ) وسطی شام میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 3بچوں سمیت 6افراد ہلاک جبکہ 37 زخمی ہو گئے۔ پاسداران انقلاب کا ایک کمانڈر شامی دارالحکومت دمشق کے نواح میں باغیوں کے ساتھ لڑائی میں جاں بحق  ہو گیا ۔  ایرانی میڈیاکے مطابق  پاسداران انقلاب کے ایک کمانڈر محمد جمالی دمشق کے نواح میں باغیوں کے ساتھ لڑائی میں ہلاک ہو گئے ہیں۔انھوں نے  حال ہی میں دمشق کے نواح میں ایک مزار کی حفاظت کے لیے خود کو رضاکار کے طور پر پیش کیا تھا۔ یہ نہیں بتایا گیا ایرانی کمانڈر کب مارا گیا۔ مہر نیوز ایجنسی کے مطابق محمد جمالی کی تدفین  منگل کو جنوبی ایرانی شہر کرمان میں کی گئی۔اقوام متحدہ نے کہا ہے 93لاکھ افراد کو امداد کی اشد جرورت ہے،شامیحکومت اور باغی لوگوں تک امداد پہنچنے دیں،یہ بات ترجمان نے بیان میں کہی۔

ای پیپر-دی نیشن