لداخ: بھارتی طیاروں کی نقل و حرکت کا جائزہ لینے کیلئے چین نے راڈار سٹیشن قائم کر دیا
نئی دہلی (کے پی آئی) بھارت نے C-130 ٹرانسپورٹ ایئرکرافٹ کودولت بیگ سیکٹر جیسے اونچے مقام پر اڑانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ چین نے بھارت کے طیاروں کی نقل و حرکت کا جائزہ لینے کیلئے سیکٹر لداخ میںراڈار سٹیشن قائم کر دیا ہے۔ بھارتی اخبارکے مطابق چین کی طرف سے یہ راڈار سٹیشن دولت بیگ سیکٹر کی دوسری جانب قائم کیا گیا ہے۔