• news

طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: شاہد خاقان

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آئینی طور پر نیٹو سپلائی کی بندش کا اختیار وفاقی حکومت کا ہے ایسا لگتا ہے کہ عمران خان نے اس حوالے سے آئین نہیں پڑھا، کوشش کر رہے ہیں کہ طالبان سے دوبارہ مذاکرات شروع کیے جا سکیں۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ  جس طرح سے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نیٹو سپلائی روکنے کا اعلان کر رہی ہے، ایسا لگتا ہے کہ عمران خان اور ان کی جماعت نے آئین نہیں پڑھا۔

ای پیپر-دی نیشن