توہین عدالت کیس:سیکرٹری دفاع کی انٹراکورٹ اپیل پر لارجر بنچ بنانے کی درخواست
اسلام آباد(نوائے وقت نیوز) سیکرٹری دفاع نے انٹراکورٹ اپیل کی سماعت کیلئے 5رکنی لارجر بنچ بنانے کی درخواست کردی۔واضح رہے سیکرٹری دفاع آصف یاسین نے توہین عدالت کیس میں انٹراکورٹ اپیل دائر کر رکھی ہے۔سپریم کورٹ نے منگل کے روز سیکرٹری دفاع پر توہین عدالت کی فرد جرم عائد کی تھی۔سپریم کورٹ نے سیکرٹری دفاع کو لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے درخواست دینے کا کہا تھا۔ سیکرٹری دفاع پر کنٹونمنٹ میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر فرد جرم عائد کی گئی تھی۔