• news

پاکستانی وزارت دفاع کو ڈرون حملوں بارے غلط اعداد و شمار پیش کرنے پر شرم آنی چاہئے: جمائما

لندن + واشنگٹن (آئی این پی + نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف برطانوی صحافی جمائما خان نے کہا ہے پاکستانی وزارت دفاع کو ڈرون حملوں  کے حوالے سے غلط اعداد و شمار پیش کرنے پر شرم آنی چاہئے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں  جمائما نے وزارت دفاع کی  امریکی ڈرون حملوں کے بار ے میں جاری کی گئی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے  کہا بالآخر وزارت دفاع نے وزیراعظم کو امریکی ڈرون حملوں کے حوالے سے غلط اعداد و شمار بھیجنے کا اعتراف کر ہی لیا ہے۔  علاوہ ازیں جمائما نے کہا ہے امریکی کانگرس سے ڈرون حملوں پر بات کی۔ امریکی رائے عامہ ڈرون حملوں کے حق میں ہے۔ ڈرون حملوں پر ڈاکمنٹری سے امریکی رائے عامہ تبدیل ہوگی۔ فلم کا ایک مقصد یہ بھی ہے ڈرون حملے بند کرائے جائیں۔ جنگی جرائم میں ملوث لوگوں کو سزا ملنی چاہئے۔ پاکستانی دعویٰ 2012ء سے ڈرون میں عام شہری نشانہ نہیں بنے غلط ہے۔

ای پیپر-دی نیشن