• news

مشرف کی رہائی پر کارکنوں کے بھنگڑے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں

اسلام آباد/ لاہور( این این آئی)سابق صدر پرویز مشرف 6 ماہ 20 روز تک اپنے ہی گھر میں قید رہنے کے بعد رہا ہوئے، انکی رہائی کی خوشی میں رہنمائوں اور کارکنوں نے جشن منایا، بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ رہنما اور کارکن پرویز مشرف سے ملنے کے لئے انکی رہائشگاہ بھی پہنچ گئے تاہم انہیں آگے جانے سے روک دیا گیا۔ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل ملک مشتاق چک شہزاد سب جیل پہنچے جہاں غازی عبدالرشید قتل کیس میں پرویز مشرف کی رہائی کیلئے ان کے دستخط اور انگھوٹھوں کے نشانات حاصل کئے اور بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا۔ لاہور میں اے پی ایم ایل کے رہنما حافظ غلام محی الدین اور نعیم طاہر کی طرف سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور خوشی کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر کارکنوں نے پرویز مشرف کے حق میں نعرے لگائے۔

ای پیپر-دی نیشن