ڈکٹیٹر کو سلام، منتخب وزیراعظم کو پھانسی دے دی گئی: آصفہ
کراچی (اے این این) سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے عدلیہ سے پرویز مشرف کی رہائی کا گلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ نے ایک بار پھر فوج کو فائدہ پہنچایا ہے۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ پرویز مشرف پھر رہا ہو گئے ہیں، سابق صدر میری والدہ کے قتل سمیت کئی مقدمات میں ملوث ہیں۔ انہوں نے لکھا ہے کہ منتخب وزیراعظم کو پھانسی اور ڈکٹیٹر کو سلام، یہی قانون ہے۔