چیئرمین پی سی بی تقرری‘ انٹراکورٹ اپیل کا فیصلہ آج ہونے کا امکان
اسلام آباد(آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کی تقرری کے بارے میں انٹراکورٹ اپیل کی سماعت آج دوبارہ ہو گی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ریاض خان اور جسٹس نورالحق قریشی پر مبنی دو رکنی ڈویژن بینچ اپیل کی سماعت کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے وکیل اور قانونی مشیر تفضل رضوی بورڈکی طرف سے عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ بین الصوبائی امور کی وزارت کی جانب سے عاصمہ جہانگیر پیش ہوں گی۔گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے سات نومبرتک نجم سیٹھی کو بحال کردیا تھا ۔انٹراکورٹ اپیل کا فیصلہ اس سماعت میں ہونے کا قومی امکان ہے ۔اپیل مستردہونے کی صوررت میں حکومت پریم کورٹ سے رجوع کرے گی ۔