پنجاب پراونشل کوآپریٹو بنک نے دوستانہ کرکٹ میچ میں کریسنٹ کلب اپالو سپورٹس کلب کو ہرا دیا
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے مزید دو دوستانہ میچز میں کریسنٹ کلب اور اپالو سپورٹس کلب کو ہرا دیا۔ پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے 4 وکٹوں پر 238 رنز بنائے۔ محمد وقاص جونیئر 71 ، محمد وحید 72 رنز بنائے۔ کریسنٹ کلب کے تمام کھلاڑی 168 رنز پر آئوٹ ہوگئے۔ اپالو سپورٹس کلب ٹیم 184 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی محمد توقیر 49 ، بلال ارشد 51 رنز بنائے۔ کوآپریٹو بینک نے3 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ محمد وقاص جونیئر 82 ، لقمان شوکت 53 ناٹ آئوٹ سکور کیا۔