بنگلہ دیش : الیکشن کمشن نے جماعت اسلامی کو نااہل قرار دے دیا: ٹائمز آف انڈیا
ڈھاکہ (نیٹ نیوز+این این آئی) بنگلہ دیش میں الیکشن کمشن نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے جماعت اسلامی کو عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیدیا۔ بنگلہ د یش کے چیف الیکشن کمشنر شاہ نواز کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی کیونکہ ہائیکورٹ نے جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔ جماعت اسلامی کی رجسٹریشن کے حوالے سے عدالتی فیصلے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ پابندی سے بچنے کیلئے جماعت اسلامی ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر سکتی ہے۔