• news
  • image

عمرہ ادا کرنے جانا تھا مگر اب نہیں جائونگا ملک میں رہ کر حالات کا مقابلہ کرونگا: مشرف

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف  نے کہا ہے کہ وہ ملک میں رہ کر تمام حالات کا مقابلہ کریں گے کہیں بھی نہیں جائیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق جنرل مشرف کی رہائی کے بعد ان کے دوستوں اور پارٹی کارکنوں کی بڑی تعداد ان کے گھر پہنچ گئی۔ ریٹائرڈ مشرف نے ملاقاتیں کیں، مشرف نے اپنے دوستوں سے ملاقات میں کہاکہ ان کی رہائی انصاف کی فتح ہے، ان کا پروگرام تھاکہ وہ رہائی پانے کے بعد شکرانے کے طور پر عمرہ اداکریں گے اور سعودی عرب جائیں گے لیکن ملکی حالات کو دیکھ کر انہوں نے اپنا فیصلہ بدل لیا ہے وہ اب عمرے کی ادائیگی کیلئے بھی  جائیں گے نہ ہی ان کاکسی اور ملک جانے کا ارادہ ہے۔ وہ ملک میں رہ کر تمام حالات کا مقابلہ کریں گے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن