• news

نہرو کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ لے جانا چاہتے تھے، پٹیل نے مخالفت کی: ایڈوانی

نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) ہندو انتہاپسند تنظیم بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما ایل کے ایڈوانی نے انکشاف کیا ہے جواہر لال نہرو 1947ء میں بھارتی فوج کشمیر نہیں بھیجنا چاہتے تھے، اس وقت کے وزیر داخلہ سردار پٹیل نے کرنل مانک شاکو کو کشمیر میں فوج بھیجنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نہرو کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ لے جانا چاہتے تھے، اس وقت کے وزیر داخلہ سردار پٹیل نے اقوام متحدہ جانے کی مخالفت کی جبکہ برطانوی حکومت بھی جموں کشمیر کے بھارت سے الحاق کے خلاف تھی۔ سردار پٹیل نے جواہر لال نہرو پر دبائو ڈالا۔ برطانیہ نے بھی کشمیر میں فوج کشی کی مخالفت کی۔ جنرل بائوچر نے فوج بھیجنے کی صورت میں استعفے کی دھمکی دی جس پر سردار پٹیل نے کہا استعفٰی دیدیں کل پولیس ایکشن ہو کر رہے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن