• news

لاہور ہائیکورٹ کا متعلقہ اداروں کو پنشن پالیسی پر عملدرآمد کا حکم

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے پنشن پالیسی پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجازالاحسن نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیاکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے پنشن پالیسی پر عمل نہیں کیا جا رہا جس کے باعث پنشنرز کو پنشن کے حصول کے لئے بینکوں کے باہر لمبی لمبی قطاروں میں کھڑا ہونا پڑتا ہے اور ان کی تذلیل کی جاتی ہے جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن