• news

بلوچستان میں فائرنگ، 6 افراد جاں بحق ‘3کا تعلق سندھ سے ہے

کوئٹہ (بیورو رپورٹ؍ این این آئی) ضلع کیچ میں تین مختلف واقعات میں تین افراد کو قتل کردیا گیا۔ تینوں کا تعلق سندھ سے بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ضلع کیچ میں مختلف واقعات میں تین افراد کو قتل کردیا گیا پہلا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے گھڑی چوک پر نامعلوم افراد نے نذیر احمد ولد محمد اسماعیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جبکہ دوسرا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون میں ہوا جہاں پر نامعلوم افراد نے عبدالرسول ولد احمد جان کو قتل کیا جبکہ تیسرا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے شالیان میں ہوا جہاں پر اللہ بخش ولد داد محمد کو قتل کردیا۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ علاوہ ازیں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 2 افراد مصطفٰی اور محمد اکبر کو ہلاک کر دیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔دریں اثناء  پنجگور کے علاقہ شاہو کہن میں نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سوار نے فائرنگ کرکے محمد قاسم کو قتل کر دیا۔ بی این ایم پنجگور نے قتل کے خلاف آج پنجگور میں شٹر ڈائون ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن