• news

سیکرٹری دفاع کی انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر بنچ تشکیل

 اسلام آباد (نوائے وقت نیوز)  چیف جسٹس  افتخار محمد چودھری  نے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ  جنرل ریٹائرڈ آصف  یاسین  ملک کی توہین عدالت اور فرد جرم عائد کئے جانے  کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل  کی سماعت کیلئے سپریم کورٹ کا لارجر  بنچ  تشکیل دے دیا ہے۔ جسٹس  ناصرالملک  کی سربراہی  میں   پانچ رکنی  بنچ آج سماعت کرے گا۔  عدالت  عظمیٰ  نے کنٹونمنٹ  بورڈ  انتخابات  کے حوالے سے  حکم عدولی  پر سیکرٹری  دفاع کو 11 اکتوبر کو توہین عدالت  کا نوٹس  جاری کیا اور 5 نومبر کو سیکرٹری  دفاع پر فرد جرم عائد کی تھی۔ لارجر  بنچ کے دیگر ممبران میں جسٹس اعجاز چودھری،  جسٹس  اطہر سعید،  جسٹس عظمت سعید شیخ  اور جسٹس اقبال  حمید الرحمن  شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن