• news
  • image

سینٹ اپوزیشن اجلاس ‘ سینیٹر سعیدہ اقبال کی نشاندہی پر بابائے قومؒ کی تصویر کے سامنے سے کیمرے ہٹا دئیے گئے

اسلام آباد (آئی این پی) پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار پر ہونے والے سینٹ میں اپوزیشن کے اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی کی سینیٹر سعیدہ اقبال کی نشاندہی پر بابائے قوم کی تصویر کے سامنے سے کیمرے ہٹوا دئیے گئے۔  سینیٹر سعیدہ اقبال نے کہا کہ بابائے قوم کی تصویر کے سامنے کیمرے لگے ہیں جس کی باعث تصویر نظر نہیں آرہی۔ بابائے قوم ہم سب کے ہیں۔ ان کی تعظیم لازم ہے جس پر چیئر کی جانب سے ہدایت کی گئی کہ بابائے قوم کی تصویر اونچی کرکے لگائی جائے اور سامنے سے کیمرے ہٹا دئیے جائیں۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن