• news

حامد خان کے وکلا کی بدتمیزی، جسٹس کاظم کا مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت سے انکار

لاہور (ثناء نیوز) لاہور کے قومی اسمبلی  کے حلقہ پر مبینہ دھاندلی کیس کی سماعت کے دوران تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان ایڈووکیٹ کے وکلاء نے الیکشن ٹربیونل  کے جج کاظم علی ملک سے بدتمیزی   کی جس پر کاظم ملک کمرہ عدالت  سے اٹھ کر چلے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اس کیس کی  سماعت نہیں  کر سکتا ابھی  اپنا استعفیٰ لکھ کر دیتا ہوں جج کسی ایک جماعت کا نہیں  ہوتا ۔ جب کاظم علی ملک نے قومی اسمبلی  کے حلقہ 125 پر مبینہ  دھاندلی کے کیس کی سماعت شروع کی تو حامد خان کے وکلاء  عبدالطیف ہنجرا اور میاں محمد حسین نے کاظم علی ملک پر الزامات کی بوچھاڑ  کر دی اور کہا کہ آپ شہباز شریف اور خواجہ سعد رفیق کے حمایتی ہیں  لہذا ان کا کیس نہ سنیں  آپ پہلے بھی  پنجاب حکومت  کے ملازم  تھے، ڈی جی اینٹی کرپشن  رہ چکے ہیں  اس لئے ہمیں آپ اعتماد نہیں ہے۔ اس پر جسٹس کاظم ملک نے کہا کہ وہ  ایماندار جج ہیں اور ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن آپ جان بوجھ کر اس کیس کو الجھا رہے ہیں یہ درست بات نہیں ہے،  جسٹس کاظم ملک نے حامد خان کے وکلاء سے کہا کہ میں آپ کا کیس الیکشن کمشن کو واپس بھجوا رہا ہوں اور اس کے ساتھ   میں  اپنے عہدے  سے مستعفی  ہو رہا ہوں تاکہ آپ کا کیس  کوئی اور جج سن سکے جبکہ  حامد خان کے وکلاء کا جسٹس کاظم ملک  سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن