آٹے کی قیمتیں: لیاقت بلوچ کے خط پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ہونے کا امکان
آٹے کی قیمتیں: لیاقت بلوچ کے خط پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ہونے کا امکان
اسلام آباد (صلاح الدین خان سے) چیف جسٹس کا آٹے کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ کے خط پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت آئندہ ہفتہ تک ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق لیاقت بلوچ نے چیف جسٹس کو آٹے کا مصنوعی بحران پیدا کر کے اس کی قیمتوں میں مبینہ ملی بھگت سے اضافے کے حوالے سے ایک خط لکھا ہے کہ ایک زرعی ملک ہونے کے باوجود آٹے کی قیمت میں روز بروز اضافہ کیا جا رہا ہے جس سے ایک غریب آدمی کے لئے اپنے گھرانے کے لئے ایک وقت کی روٹی کا بندوست کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ چیف جسٹس اس معاملے کا نوٹس لیں تاکہ غریب آدمی کو ایک وقت کی روٹی تو میسر آ سکے۔
ازخود نوٹس