• news

بھارت کا زمین سے زمین پر مار کرنے والا اگنی ون میزائل کا تجربہ

بھونیشور(آن لائن) بھارت نے ملکی سطح پر تیار کئے جانے والے ایٹمی صلاحیت کے حامل زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی ون میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز 9 بجکر 35 منٹ پر انڈین آرمڈ فورس کی سٹریٹجک کمانڈ نے 700 کلومیٹر تک مار کرنے والے اگنی میزائل کا تجربہ اڑیسہ کے ساحلی علاقے سے کیا۔ بھارتی حکام کے مطابق  میزائل ملکی سطح پر تیار کیا گیا ہے اور ہر طرح کے ایٹمی وار ہیڈ لے کر جانے کے علاوہ 700 کلومیٹر تک زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن