مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالیں ‘ ایف آئی اے کا وزارت داخلہ کو خط
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کے نام خط میں کہا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے، ایف آئی اے ٹیم پرویز مشرف کے خلاف آئین توڑنے کے کیس کی تحقیقات کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم پرویز مشرف سے آئندہ ہفتے تین نومبر کے اقدامات پر پوچھ گچھ کرے گی۔ پرویز مشرف کی سکیورٹی کے پیش نظر ان کے فارم ہائوس پر ہی پوچھ گچھ ہو گی۔