• news

طالبان سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہو گا‘ آپریشن ہی مسئلہ کا واحد حل ہے: رحمن ملک

اسلام آباد (آئی این پی) سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ  افغان اور پاکستانی طالبان میں کوئی فرق نہیں دونوں اندر سے ایک ہیں  اور ان کی ڈوریاں ایک ہی جگہ سے ہلائی جاتی ہیں۔ طالبان کی نئی قیادت سے مذاکرات وقت کا ضیاع ہو گا‘ ہماری حکومت نے تو  ملا فضل اﷲ کو ملک سے بھاگنے پر مجبور کر دیا تھا‘ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ’’ظالمان‘‘ کے خلاف فوری آپریشن ہی  مسئلہ کا واحد حل ہے۔ جمعہ کو پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کو مذاکرات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں نے مینڈیٹ دیا  ہے لیکن صورتحال تبدیل ہو چکی۔ طالبان کی نئی قیادت ملا فضل اﷲ کے ساتھ مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں۔ ملا فضل اﷲ جھوٹا انسان  ہے  ہماری حکومت کے ساتھ  معاہدہ کرنے کے باوجود چوبیس گھنٹوں میں مکر گیا تھا اس لئے حکومت نے آپریشن کرکے سوات کو خالی کروایا تھا۔ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں ملا فضل اﷲ کی جرات نہیں تھی کہ وہ پاکستان میں قدم رکھ سکے۔ 

ای پیپر-دی نیشن