بلدیاتی انتخابات کیلئے 90 روز کا وقت دیا جائے: پی پی پنجاب
لاہور (خصوصی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب نے بلدیاتی انتخابات کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے الیکشن کیلئے 90 روز کا وقت مانگا ہے۔ گذشتہ روز پیپلز پارٹی پنجاب آفس میں پیپلزپارٹی پنجاب کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری دیوان غلام محی الدین نے راجہ عامر و دیگر کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے پارلیمنٹ کی توہین کرنیوالی قوتوں کو شکست ہوئی ہے تاہم اتنے کم وقت میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔ الیکشن کمشن سپریم کورٹ کو بتائے کہ مزید وقت درکار ہے۔ انہوں نے ڈرون حملے رکوانے اور پرویز مشرف کیخلاف ٹرائل چلانے کا مطالبہ بھی کیا۔