• news

بنوں سے کراچی جانے والی بس الٹ گئی ،5افراد ہلاک

بنوں/لکی مروت (آئی این پی +نامہ نگار) بنوں میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس  کے تیز رفتاری کے باعث الٹنے سے 5 مسافر جاں بحق اور 14شدید زخمی ہو گئے۔  جاں بحق ہونے والوں میں بس کنڈکٹر  حبیب ساکن پشاور بھی شامل ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے متعددکی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔ جمعہ کو پولیس کے مطابق بنوں کے  نواحی علاقے منجی والا میں کراچی سے پشاور جانے والی مسا فر بس (B-3072، پشاور) بس الٹنے سے 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوئے جبکہ ڈرائیور سمیت14 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کے زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بنوں منتقل کر دیا اور جاں بحق ہونے والے افراد کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی شناخت کا عمل جاری ہے۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے متعددکی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈرائیور نے بس کی رفتار کم کئے بغیر منجی والا موڑ کاٹنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں بس الٹ گئی۔ اطلاعات کے مطابق بس میں 60 سے زائد مسافر سوار تھے۔ زخمیوں میں مظفر خان فداحسین قمر زما ن ثمینہ بی بی نور نواز راض محمد گل بی بی نا ئلہ جنید اورشیر شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن