ایڈز کا عالمی دن آج منایا جائے گا، لاہور میں لالٹین برج چھوڑنے کی تقریب ہو گی
لاہور (اے پی پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ایڈز کا دن آج منایا جائے گا۔ لاہور میں پہلی مرتبہ بڑی تعداد میں لالٹین برج چھوڑنے کی رنگا رنگ تقریب آج ہوگی۔ آسمان پر لوگ کئی سالوں بعد روشنیوں کی جھلک دیکھیں گے۔ لالٹین برج پر ایچ آئی وی ایڈز اور نشے کے خلاف سلوگن پرنٹ ہوں گے۔ تقریب کا اہتمام یوتھ کونسل فار اینٹی نارکوٹکس نے پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام حکومت پنجاب کے تعاون سے کیا ہے۔