صوابی: بنک سے کروڑوں ر وپے مالیت کا سونا غائب، خاکروب گرفتار
صوابی (آن لائن+ نوائے وقت نیوز) صوابی میں بینک سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا غائب ہوگیا۔ طلائی زیوارات کی 61تھیلیاں غائب۔ پولیس کے مطابق صوابی کے علاقے ٹھنڈ کوئی میں ایک بینک کی برانچ سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا غائب ہوگیا۔ بینک کے سیف سے طلائی زیوارات کی 61تھیلیاں غائب ہیں۔ جس کی ایف آئی آر درج کرا دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق بینک مینجر کے رپورٹ کرنے پر بینک کے خاکروب کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سونا چوری کے الزام میں گرفتار خاکروب کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا۔ پولیس کے مطابق گھر سے 7 لاکھ 68 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ خاکروب نے مختلف اوقات میں سونا بنک لاکرز سے نکالا تھا۔