5 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزموں کا کئی ہفتے بعد بھی سراغ نہ مل سکا
لاہور (نامہ نگار) مغلپورہ پانچ سالہ بچی (س) سے زیادتی کے واقعہ کو کئی ہفتے گزرنے کے باوجود جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے جس سے پولیس و دیگر اداروں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ مغلپورہ بچی زیادتی کیس میں پولیس اور جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تاحال دو سو سے زائد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کر چکی ہے مگر وہ تاحال ملزمان کا سراغ لگانے میں ناکام و بے بس ہیں۔ لاہور پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی صورت میں بتایا کہ اب تک اس کیس میں ملنے والے تمام ثبوت پولیس کیلئے ناکافی ہیں جس کے باعث ملزمان کو تلاش کرنے میں پیچیدگی سامنے آرہی ہے جبکہ دوسری جانب تاحال مذکورہ بچی زیادتی کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پولیس افسران کی کارکردگی پر انگلیاں اٹھ رہی ہیں۔