• news

شہباز شریف کو فضل الرحمن کا فون کاغذات نامزدگی سے ختم نبوت کا حلف نامہ ختم کرنے پر اظہار تشویش وزیراعلیٰ کی نوٹس لینے کی یقین دہانی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی ف کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے نامزدگی فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ ختم کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ اہم معاملہ ہے اس پر توجہ دیں اور تحقیقات کرائی جائیں۔ شہباز شریف نے یقین دہانی کرائی کہ ختم نبوت کے حلف نامے کے خاتمے کا فوری نوٹس لوں گا، اس اہم معاملے پر توجہ دلانے پر شکرگزار ہوں۔

ای پیپر-دی نیشن