پریذیڈنٹ کرکٹ ٹرافی : کراچی بلیوز نے لاہور راوی کراچی وائٹس نے کوئٹہ کو ہرا دیا
پریذیڈنٹ کرکٹ ٹرافی : کراچی بلیوز نے لاہور راوی کراچی وائٹس نے کوئٹہ کو ہرا دیا
لاہور(کامرس رپورٹر)پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ میں جاری قائد اعظم ٹرافی میچوں کے دوسرے روز کراچی بلیوز نے لاہور راوی کی ٹیم کو ایک ا ننگزاور 107 رنز سے جبکہ کراچی وائٹس نے کوئٹہ کو ایک اننگز اور 140 رنز سے شکست دے دی۔ گروپ اے میں ایبٹ آباد اور سیالکوٹ ریجن کے درمیان کھیلے جا رہے میچ مین ایبٹ آباد نے پہلی اننگز میں سات وکٹوں پر 430 رنز بنا لئے تھے۔ محمد علی نے 133 اور کامران غلام نے 129 رنز بنا ئے۔ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کراچی بلیوز نے لاہور راوی کو ایک اننگز اور 107 رنز سے شکست دی۔ کراچی بلیوز نے پہلی اننگز 284 رنز 8 وکٹوں سے شروع کی اور باقی دو کھلاڑی پہلی اننگز میں ٓصرف ایک رنز کے اضافہ کے ساتھ 285 رنز پر آو¿ٹ ہو گئے۔ لاہور راوی پہلی اننگز میں 42 اوورز میں صرف 115 رنز بنا کر فالو آن ہو گئی۔ زوہیب شیرا نے پانچ ا وکٹیں حاصل کیں۔ فالو آن کے بعد لاہور راوی کی ٹیم دوسری اننگز میں63 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔زوہیب شیرا نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ پنڈی سٹیڈیم میں میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کے 180 رنز کے جواب میں پشاور ریجن کی ٹیم 243 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ 63 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ راولپنڈی نے دوسری اننگز میں 59 رنز بنا لئے تھے۔ گروپ بی میں کراچی وائٹس نے کوئٹہ ریجن کی ٹیم کوایک اننگز اور 140 رنز سے شکست دی۔ کراچی وائٹس نے 250 رنز پر آو¿ٹ ہو گئی۔ کوئٹہ کی ٹیم پہلی اننگز مین صرف 45 رنزاور دوسری اننگز میں 65 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔میر حمزہ نے میچ میںدس وکٹیں حاصل کیں۔ ا لاہور میں ملتان ریجن کی اٹیم 69 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔محمد بلاول نے سات وکٹیں حاصل کیں۔ لاہور شالیمار کی ٹیم نے 8 وکٹوں پر 202 رنز بنا لئے تھے۔ آغا سلمان 48 اور محمد سعید 39 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔ حاذق حبیب نے تین کھلاڑی آو¿ٹ کئے۔ اسلام آباد میں میزبان ٹیم 313 رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئی۔ معید شیخ 58 اور شہزاد رانا نے 30رنز بنائے۔ حیدر آباد کے فرحانایوب نے 6 کھلاڑی آو¿ٹ کئے۔ جواب میں حیدرآباد ریجن نے 2 وکٹوں پر 147 رنز بنا لئے۔ میر دریا تالپور 72 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔