امریکہ نے 50 کروڑ ڈالر خیبر پی کے حکومت کو براہ راست دئیے: فضل الرحمن
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) مولانا فضل الرحمن نے عمران خان کی طرف سے نیٹو سپلائی روکنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ میں باوقار انداز میں حل ہو سکتا ہے۔ پاکستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ پارلیمنٹ کے فیصلوں کے خلاف ہو رہا ہے۔ میں نے حکومت سے کہا ہے کہ آپ کو قواعد و ضوابط میں ترمیم کرنا ہو گی، یہ کہنا کہ راستہ روکیں گے ایسا ہو نہیں سکتا۔ امریکہ نے 50 کروڑ ڈالر خیبر پی کے حکومت کو براہ راست دئیے۔ اپنی نااہلی کی وجہ سے یہ لوگ اپنی صوبائی حکومت کو شہید کرانے کے درپے ہیں۔