طلبہ وطالبات کی اکٹھے رہائش، اردگان کے بیان پرنائب وزیر اعظم برہم
انقرہ (آن لائن)ترکی کے نائب وزیراعظم اور حکومتی ترجمان بلند آرینچ نے اپنے ہی وزیر اعظم رجب طیب اردگان کو ان کے ایک حالیہ بیان پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ترکی میں طلبہ وطالبات کا ایک ہی ہاسٹل (مکان) میں رہنا مناسب نہیں اور انکے الگ الگ قیام سے متعلق قواعد وضوابط وضع کئے جائیں گے۔ اس سے وزیراعظم نے غیر ضروری طور پر حکومت پر تنقید کے دروازے کھول دئیے ہیں۔