سندھ میں عاشورہ کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ، سراج درانی کو وزیر بنایا جائیگا
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سندھ حکومت نے عاشورہ کے بعد کابینہ میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔ سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ سپیکر کیلئے سکندر مندرو کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔ ایاز سومرو کو بھی اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔