حکیم مسعود قاتل تھا یا شہید میرے یا کسی کے کہنے سے فرق نہیں پڑتا: غفور حیدری
سکھر (آئی این پی) جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکیم اللہ محسود قاتل تھا یا شہید اب یہ معاملہ اسکا اور اللہ کا ہے، میرے یا کسی کے کہنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ یہ کوئی ایشو نہیں جو لوگ اٹھا رہے ہیں اسطرح کا ایشو اٹھا کر اصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم حکیم اللہ محسودکی ہلاکت سے طالبان کیساتھ مذکرات کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔ جلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون حملہ امن پر حملہ اور اس کیلئے کی جانیوالی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش تھی ۔