رینجرز محرم میں امن کیلئے پنجاب، گلگت بلتستان میں تعاون جاری رکھے: نثار
اسلام آباد (اے پی پی) وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے ڈائریکٹر جنرل رینجرز پنجاب کو ہدایت کی ہے، بالخصوص محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے سلسلہ میں پنجاب اور گلگت میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ بہتر رابطہ اور تعاون برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے یہ ہدایت رینجرز پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل خان ظاہر جاوید خان کے ساتھ ملاقات کے دوران دیں۔ انہوں نے خدمات کی تعریف کی۔ رینجرز پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل نے اپنے ادارہ کے امور اور درپیش چیلنجز کے متعلق آگاہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ پنجاب اور گلگت بلتستان میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے بہترین صلاحیتیں سرانجام دینے کی کوششں کریں گے۔