پاکستان نے سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشست کی مخالفت کردی
نیویارک (اے این این + آن لائن) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشست کی مخالفت کی ہے۔ جنرل اسمبلی میں دو روزہ بحث کے دوران پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے کہا کہ سلامتی کونسل کی توسیع میں ہم استحقاق کے نئے مراکز کے مخالف ہیں،کسی ایک ملک کی بالادستی یا چودھراہٹ قائم نہیں ہونی چاہیے۔جی فور گروپ میں شامل چار ممالک بھارت، برازیل، جرمنی اور جاپان غیر منصفانہ طریقے سے سلامتی کونسل کی مستقل نشست حاصل کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہیں اور پاور پالیٹیکس کر رہے ہیں۔ آن لائن کے مطابق مسعود خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں اقوام متحدہ کے کردار کا خیرمقدم کرے گا۔