• news

پاکستان ‘ بھارت مذاکراتی عمل فضول مشق ہے ‘ حق خود ارادیت کے سوا کوئی حل قبول نہیں : علی گیلانی

سری نگر (کے پی آئی) پاکستان بھارت مذاکراتی عمل کو مشقِ فضول سے تعبیر کرتے ہوئے سید علی گیلانی نے واضح کیاکہ جموں و کشمیر کے عوام کو حق خود ارادیت کے سوا اور کوئی حل قابل قبول نہیں ہو گا۔مقبوضہ کشمیر سے بھارتی فوج کے مکمل انخلا تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ بھارت نواز جماعتوں سے قطع تعلق کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہ ہندوستانی خاکوں میں رنگ بھرنے والے کشمیریوں کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے الیکشن بائیکاٹ کال دہراتے ہوئے کہا کہ نماز، روزوں ، زکوۃ اور حج کی طرح آزادی کیلئے جدوجہد کرنا بھی عظیم عبادت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن