وزیراعظم بننے کی صورت میں نریندر مودی سے ملکر کام کرنے کیلئے تیار ہیں: امریکہ
واشنگٹن (آئی این پی) امریکہ نے کہاہے کہ نریندر مودی کے بھارتی وزیراعظم بننے پر ان کیساتھ ملکرکام کرنے کیلئے تیار ہیں۔ امریکی انتظامیہ کے سینئر اہلکار نے کہا ہے کہ اگر بھارت کے اگلے انتخابات میںبی جے پی نریندرمودی کو وزیر اعظم بنانے میںکامیاب ہوجاتی ہے توباہمی تعلقات بلاتعطل جاری رہیں گے۔