افغانستان: اتحادی فوج کا فضائی حملہ‘خواتین‘بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق
کابل(آن لائن) افغانستان میں اتحادی فوج کے حملے میں کم از کم 18 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اتحادی فوج کے جنگی طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں نے ہفتہ کے روز جنوبی افغانستان میں بمباری کی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں زیادہ تر ہلاکتیں شہریوں کی ہوئی ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ایساف اور افغان حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔