طالبان کے حملے کم، افغان فوجی ہلاکتیں زیادہ،کئی علاقوں پر طالبان کی گرفت ہے:پینٹاگون
واشنگٹن (اے پی اے؍آن لائن ) امریکی محکمہء دفاع کے مطابق افغانستان میں عسکریت پسندوں کے حملوں میں کچھ کمی آئی ہے تاہم افغان سکیورٹی دستوں کو پہنچنے والے جانی نقصان میں اضافہ ہوا ہے اور کئی دیہی علاقوں پر طالبان کی گرفت بھی مضبوط ہو گئی ہے۔یہ بات محکمہء دفاع پینٹاگون کی کانگریس کے لیے تیار کردہ ایک تازہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔