• news

عمران نیٹو سپلائی بند کرانے کے ساتھ امریکی سرمایہ کاری کرا رہے ہیں : پرویز رشید

اسلام آبا د(نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان خود تو خیبر پی کے میں امریکی سرمایہ کاری کروا رہے ہیں اور ساتھ ہی نیٹو سپلائی بند کرنے کے دعوے بھی دہراتے ہیں۔ عمران خان وہ کام کریں جو خیبر پی کے کے عوام نے انہیں دیئے۔ حکومت طالبان سے مذاکرات میں سنجیدہ ہے اور مناسب حکمت عملی اختیار کریں گے۔ عمران خان کے قول و فعل میں تضاد ہے۔

ای پیپر-دی نیشن